شوگراور دانتوں کے امراض سے بچاؤ ‘ حفاظتی تدابیر کے حوالے سے سیمینار آج ہوگا

شوگراور دانتوں کے امراض سے بچاؤ ‘ حفاظتی تدابیر کے حوالے سے سیمینار آج ہوگا

ملتان ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن کے زیراہتمام شوگر اور دانتوں کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں اور ان سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ایک سیمینار آج اڑھائی بجے دن بیڈمنٹن ہال ریلوے کلب میں منعقدہوگا جس میں ماہر امراض شوگر ڈاکٹر فیصل مسعود قریشی اور دانتوں کے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

امراض کے ماہر ڈاکٹر اعجاز حسین تفصیلی لیکچر دینگے ۔ سیمینار کی صدارت ڈی ایس ریلوے ظفر اﷲ کلوڑ اور مہمان خصوصی ایم ایس ڈاکٹر ظفر حیات اور ڈاکٹر اسماعیل ثاقب ہونگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر