نیب کے 5قائم مقام ڈائریکٹر جنرلز کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست گزار سے ڈائریکٹرز کے ممکنہ تبادلوں پر 29اپریل تک پیش رفت رپورٹ طلب

نیب کے 5قائم مقام ڈائریکٹر جنرلز کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست گزار سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے 5قائم مقام ڈائریکٹر جنرلز کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست میں درخواست گزار سے ڈائریکٹرز کے ممکنہ تبادلوں پر 29اپریل تک پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے منیر حسین کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈی جی نیب لاہور، ملتان، پشاور، کراچی اور بلوچستان کو بطور ایڈیشنل چارج تعینات کیا گیا ہے، قانون کے مطابق 6 ماہ سے زائد عرصے تک قائم مقام ڈی جی چارج نہیں سنبھال سکتے، درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین نیب نے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ڈی جیز کی تعیناتیاں منظور نظر پالیسی کے تحت کی ہیں لہذا انہیں ہٹانے کا حکم دیا جائے، انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ چیئرمین نیب کی طرف سے بعض ڈائریکٹرز کو ہٹائے جانے کی اطلاعات ہیں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 29اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ ان ممکنہ تبادلوں سے متعلق آئندہ سماعت پر پیش رفت سے آگاہ کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -