پنجاب اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے 30افسران سمیت 150 کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا حکم

پنجاب اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے 30افسران سمیت 150 کنٹریکٹ ملازمین ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس محمد خالد محمود خان نے پنجاب اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے 30افسران سمیت 150 کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کرنے کا حکم د ے دیا۔عدالت نے گزشتہ روزپنجاب اری گیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے محمد ارشد کمبوہ سمیت دیگرملازمین کی جانب سے دائر درخواستوں پرمحفوظ کیاگیا فیصلہ سنایاہے ۔ پیڈا کے کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیارکیا تھاکہ پیڈاملازمین گزشتہ 15سال سے کنٹریکٹ پرکام کررہے ہیں، حکومتی پالیسی کے تحت بہت سے محکموں کے کنٹریکٹ افسران واہلکاروں کومستقل کیاگیا لیکن ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود درخواست گزاروں کومستقل نہیں کیاگیا،بلکہ نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں۔پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ان ملازمین کو مستقل کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ پیڈاخودمختارادارہ ہے جبکہ درخواست گزارپراجیکٹ کے ملازمین ہیں جن پرحکومتی پالیسی لاگو نہیں ہوتی،اگر ان ملازمین کو مستقل کیا گیا تو ایک نیا پنڈورابکس کھلے گا اوردیگر پراجیکٹ کے ملازمین بھی مستقلی کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔ سرکاری وکیل کا کہناتھا کہ عدالت کے حکم کے مطابق درخواست گزاروں کی شکایت کے آزالہ کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...