وزیر اعظم کے معاون خصوصی طار ق فاطمی سے ہنگری کے وزیر مملکت کی ملاقات

وزیر اعظم کے معاون خصوصی طار ق فاطمی سے ہنگری کے وزیر مملکت کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈی این ڈی) اقتصادی سفارتکاری کے بارے میں ہنگری کے وزیر مملکت لیونٹے میگیئرنے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے خارجہ امور کے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے پاکستان اور ہنگری کے مابین دوطرفہ تعلقات کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں ، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے دوسرے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہنگری کے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان بہت اچھے اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اقتصادی شعبے میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا اور ہنگری کی تیل اور گیس کمپنی مول کو سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس موقع پر طارق فاطمی نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان خوشگوار تعلقات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو سیاسی، اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ہنگری کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

مزید :

علاقائی -