بار دانہ تقسیم میں کسانوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی،ڈاکٹر فرخ جاوید
خانیوال (بیورو نیوز،نمائندہ پاکستان) صوبائی وزیر زراعت پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر گندم خریداری مراکز پر چھوٹے کاشتکاروں کو باردانہ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
کی فوری فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اس مقصد کیلئے پہلے پانچ دن ساڑھے 12ایکڑرقبہ تک کے حامل چھوٹے کسانوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں خریداری مراکز گندم پر کسانوں کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ‘خریداری مراکز پر یا ان کے اردگرد کوئی بیوپاری ‘مڈل مین اور پٹواری نظر آیا تو ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا ۔انہوں نے یہ بات گندم خریداری مراکز خانیوال او رکچاکھوہ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔صوبائی وزیر نے گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے اجراء کے عمل کا جائزہ لیا اور چھوٹے کسانوں سے مسائل کے بارے میں دریافت کیا ۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ خریداری مراکز پر چھوٹے کسانوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آنی چائیے ان کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ اور ٹھنڈے پانی کا وافر مقدار میں انتظام کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے اس سال فی ایکڑ 8بوری سے بڑھا کر 10بوری باردانہ کردیا ہے جبکہ فی بوری ڈیلوری چارجز کی ادائیگی 7.50روپے سے بڑھا کر 9روپے کردی گئی ہے ۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے کسانوں سے گفتگوکر تے ہوئے کہاکہ وہ کسی بیوپاری یا مڈل مین کو گندم فروخت کرنے کی بجائے حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ 1300روپے فی من پر گندم فروخت کریں ۔