ملتان کے19مقامات سے ڈینگی مچھر،لاروا برآمد

ملتان کے19مقامات سے ڈینگی مچھر،لاروا برآمد

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان کی ٹیموں کو گزشتہ روز منگل کو19مختلف(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔جس میں15مقامات ان ڈور اور4مقامات ان ڈور ہیں۔جبکہ شجاع آباد اور جلال پور ٹاؤن سے تاحال کوئی ڈینگی مچھر اور لاروا نہ ملا ہے۔محکمہ صحت کو یکم جنوری2016 سے لیکر 26اپریل2016 تک ملتان کے مختلف مقامات سے مجموعی طور پر434مختلف مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے۔گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کسی ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں کوئی نیا مریض داخل نہیں ہوا ہے۔اب تک نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں12مریض داخل ہوئے اب تک نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں مریض داخل ہوئے ہیں۔صرف ایک مریض میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...