پیف سکولوں کے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ماسٹر ٹرینرز تعینات،سرکلر جاری

پیف سکولوں کے تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے ماسٹر ٹرینرز تعینات،سرکلر جاری

ملتان( سٹاف رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے بھر میں پارٹنرسکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ضلعی سطح پر ماسٹر(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ٹرینرز تعینات کر دیے ۔یہ ماسٹر ٹرینرز مختلف سکولوں کا دورہ کریں گے اور پانچ سے چھ گھنٹے کے مقرر ہ وقت میں تدریسی عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنا کر دار ادا کریں گے ۔پیف کے ماسٹر ٹرینرز اپنے اضلا ع میں اساتذہ کی تربیتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کے ساتھ ساتھ کلاس روم مینجمنٹ کا جائزہ لیں گے اور بہتری کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیچرز ٹریننگ سے متعلقہ ماڈیولز پر اساتذہ کے تربیتی سیشن بھی منعقد کئے جائیں گے اور ٹیچر ز انفارمیشن سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھنے کے حوالے سے سکول انتظامیہ کی رہنمائی کی جائے گی۔اس حوالے سے پیف کی ڈائریکٹر عائشہ نعمان نے محکمانہ سر کلر جاری کر دیا -

مزید : ملتان صفحہ آخر