ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا نشتر ملتان ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور کا دورہ،زہریلی مٹھائی کے متاثرین سے ملاقات،رپورٹ مرتب کرکے روانہ

ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کا نشتر ملتان ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،فتح پور(وقائع نگار،سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
ممتاز فتح پور کے بعد گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان پہنچ گئیں۔جہاں انہوں نے نشتر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاشق حسین ملک سے ملاقات کی ۔زہریلی مٹھائی کھانے سے داخل ہونے والے اور فوت ہونے والے مریض کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔بعدازاں انہوں نے داخل مریض بشیر احمد اور غلام عباس سے آئی سی یو میں ملاقات کی اور انکو یقین دہانی کروائی کے یہیں ان کا علاج بہترین ہورہا ہے۔قبل ازیں گزشتہ روز ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اپنی تحقیقاتی ٹیم کے ہمراہ ٹی ایچ کیو ہسپتال فتح پور کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے چک نمبر105ایم ایلمیں زہریلی مٹھائی سے متاثر ہونے والے مریضوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دی جانے سہولیات اور علاج بارے معلومات حاصل کیں اور ایمرجنسی ریکارڑ کو چیک کیا انہوں نے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر دلاور حسین رندھاواسے کیس سے متعلقہ مختلف سوالات کیے اور اپنی رپورٹ مرتب کر کے لے گئیں ۔
عائشہ ممتاز