میٹرو بیوٹیفکیشن ‘ پرچیز کمیٹی کا مختلف نرسریوں کا معائنہ ‘ مرحلہ وار پھول و پودے منتخب کرنیکا آغاز کردیا

میٹرو بیوٹیفکیشن ‘ پرچیز کمیٹی کا مختلف نرسریوں کا معائنہ ‘ مرحلہ وار پھول ...

ملتان(خبر نگا ر) پی ایچ اے آفس میں میٹرو بیوٹیفیکشن کے حوالے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سے پرچیزکمیٹی نے مختلف نرسریز کے اسٹالزکا معائنہ کیا ۔ جس میں ملتان کی مختلف نرسریز نے مختلف اقسام کے پودے رکھے۔پرچیز کمیٹی تین ارکان‘ جس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کوثر خان کنوینئر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے الطاف ساریو ‘حسین فضل ہارٹیکلچرسٹ، ممبران ہیں۔ پرچیز کمیٹی کے ذمہ میٹرو روٹ کے لیے پودوں کی خرید کرنا ہے۔ کمیٹی کے ارکان نے نرسریز میں لگے پودوں کا معائنہ کیا۔حسن نرسری، فضل نرسری، نیشنل عوامی نرسری، اور کہکشاں نرسری قابل ذکر ہیں۔اس تمام سرگرمی کا مقصد شفاف انداز سے پھول اور پودے منتخب کرنا ہے۔جو مرحلہ وار منتخب کیے جائے گے۔ جس کا آغازکر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری نصیر، ڈائریکٹر انجنئیرنگ خالد حیات، ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ نعیم، ڈپٹی ڈائریکٹر سعد قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد حمزہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم اختراور پی ایچ اے کے دیگرافسران بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر