نشتر ‘ امراض اطفال وارڈ میں آکسیجن کی کمی سے نومولود بچی دم توڑ گئی

نشتر ‘ امراض اطفال وارڈ میں آکسیجن کی کمی سے نومولود بچی دم توڑ گئی

ملتان ( وقائع نگار ) نشتر ہسپتال کے امراض اطفال وارڈ میں نومولود بچی آکسیجن کی مناسب مقدار نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئی ۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ حاصل پور کے رہائشی علی کی 7 ماہ کی بچی(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

وارڈ نمبر20 میں داخل تھی اور اس کا علاج شروع کیا گیا ‘ ایک ہی بستر پر داخل متعدد بچوں کو ایک آکسیجن پوائنٹ سے سپلائی دی جا رہی تھی ‘ تاہم مناسب آکسیجن نہ ملنے کے باعث بچی فوت ہوگئی ۔ نشتر انتظامیہ کے مطابق بچی قبل از وقت پیدا ہوئی تھی جس کی حالت تشویشناک تھی ‘ بھرپور طبی امداد فراہم کی گئی ہے ‘ مناسب آکسیجن نے ملنے کے باعث فوت ہونے کا الزام غلط ہے ۔

نومولود

 

مزید : ملتان صفحہ آخر