لیگی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،شیخ آفتاب

لیگی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،شیخ آفتاب

ملتان( سٹاف رپورٹر)انچارج وزیر برائے وزیر اعظم پبلک افیئر ز ونگ شیخ آفتاب احمد کے ساتھ ملاقات میں مسلم لیگی کارکنوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے‘مسلم لیگی کارکنوں نے شکایات کیں کہ ان کے جائز کام بھی نہیں ہوتے‘نہ ہی ان کی کوئی عزت ہے ‘اس پر شیخ آفتاب احمد نے یقین دہانی کرائی کہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )لیکی کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ‘کارکنوں کو ان کا مقام ملے گا‘وزیر اعظم نواز شریف نے کارکنوں کے مسائل پر فوری اقدامات کا حکم دیا ہے ‘اسی بنا پر انہیں جنوبی پنجاب کے دورے پر بھیجا گیا ہے‘ دریں اثنا شیخ آفتا ب نے مسلم لیگی ارکان اسمبلی کے سا تھ میٹنگ کی ‘انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ ترقیاتی کام جلد مکمل کئے جائیں ‘ارکان اسمبلی منصوبوں کی نگرانی کریں‘شیخ آفتاب نے سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ بھی میٹنگ کی اور انہیں ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جا ئے۔

شیخ آفتاب

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...