احتساب کی شروعات حکمران خاندان سے کی جائیں‘ چوہدری الطاف

احتساب کی شروعات حکمران خاندان سے کی جائیں‘ چوہدری الطاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکز ی رہنمائر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ احتساب کی شروعات حکمران خاندان سے کی جائے۔ماضی میں حکمران احتساب سے بچاؤ کیلئے کسی نہ کسی کے پیچھے چھپ جاتے تھے مگراس بار ایسانہیں ہوگا۔،اس سلسلہ میں اپوزیشن(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
پارٹیوں کامتفق ہوناخوش آئند ہے ۔میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے عوامی اجتماعات سے ان کے بارے میں عوام کی اجتماعی سوچ تبدیل نہیں ہوگی ۔میاں نوازشریف پس وپیش کرنے کی بجائے خودکواحتساب کیلئے پیش کردیں ۔جوخودملزم ہووہ کس طرح اپنی مرضی ومنشاء سے کسی کو اپنے احتساب کیلئے محتسب یامنصف مقررکرسکتا ہے۔ میاں نوازشریف کے فیصلے بدنیتی کے آئینہ دارہوتے ہیں ،اے پی ایم ایل کے ہوتے ہوئے حکمرانوں کومحفوظ راستہ نہیں ملے گا۔اب جاتی امراء سے ہرراستہ احتساب اورانصاف کے کٹہرے کی طرف جاتا ہے۔ پرویز مشرف اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان پل کاکرداراداکرسکتے ہیں،متحدہ اپوزیشن کے قیام سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔وہ اے پی ایم ایل کے کارکنان کے نمائندہ کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔
الطاف شاہد