عوام تک صحت کی سہولیات پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ذیشان گرمانی

عوام تک صحت کی سہولیات پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ذیشان گرمانی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صحت کی سہولیات عوام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے، بچے ملک کا مستقبل اور اثاثہ ہیں انہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے ،اس لئے ان کی تعلیم و صحت کا خیال (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ہماری ذمہ داری ہے یہ بات ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر ہیلتھ پارلیمانی کمیٹی پنجاب محمد ذیشان گرمانی نے بنیادی مرکز صحت غازی گھاٹ میں تعینات سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر قاضی محمدوقاص کے ہمراہ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی آگاہی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران کہی انہوں نے کہا حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی قیادت میں صحت خدمت صحت عبادت کے نعرہ پر عمل پیرا ہے اور تعلیم و صحت پینے کے صاف پانی اور سماجی شعبوں میں بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، عوام میں حفاظتی ٹیکہ جات کی افادیت کی آگاہی کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں کسی بھی اقدام میں انہوں نے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،انہوں نے کہا صحت کے شعبہ میں عوام کو معیاری سہولیات کے فراہمی کیلئے تمام ہسپتالوں کی کارکردگی مانیٹرکرنے کے لئے احکامات جاری کردئیے ہیں اور اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران وعملہ کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جائے گی اس موقع پر سعود گرمانی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ ڈاکٹر کاظم پروگرام ڈائریکٹر ، (ڈی ایچ ڈی سی ) ڈاکٹر جمیل (ڈی ڈی او ایچ) ڈاکٹر عماریاسرانچارج بنیادی مرکز صحت غازی گھاٹ، بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...