قانون نافذ کرنیوالوں کا قادرپورراں ، سیتل ماڑی میں سرچ آپریشن، 6مشتبہ گرفتار

قانون نافذ کرنیوالوں کا قادرپورراں ، سیتل ماڑی میں سرچ آپریشن، 6مشتبہ گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)قائم مقام سٹی پولیس آفیسر ملتان ڈاکٹر عاطف اکرام کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی جے ٹی ٹی،اور حسا س اداروں کا تھانہ قادر پورراں اور سیتل ماڑی کے علاقے بستی مہر آباد میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن 10گھنٹوں تک جاری رہا دورانِ سرچ آپریشن علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی سخت ناکہ بندی کی گئی ، ناکہ بند ی پر لیڈیز پولیس کو بھی کھڑا کیا گیا تاکہ آنے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

جانیوالی لیڈیز کو بھی چیک کیا جا سکے، سرچ آپریشن کے دوران 500گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دورانِ5عدد چھوٹے اور بڑے ناجائز ہتھیار پولیس نے اپنی تحویل میں لے لئے جس میں 02بندوق12بور، 02پسٹل7mm smg. ،1پسٹل 30بور شامل ہیں۔علاقے میں موجود کمرشل مارکیٹس اور عمارتوں کو بھی مکمل چیک کیا گیا دورانِ تلاشی6مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر فوری تفتیش شروع کر دی گئی ، علاوہ ازیں لوگوں کو آتش بازی کرنے سے باز رہنے کی ہدایات کی گئیں۔جبکہ شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر سینکڑوں لیٹر شراب برامد کر لی گئی۔

سرچ آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر