جنوبی پنجاب میں بجلی بحران جاری،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری عاجز آگئے

جنوبی پنجاب میں بجلی بحران جاری،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری عاجز آگئے

ملتان،دھنوٹ،جیٹھہ بھٹہ،چوٹی زیریں(وقائع نگا ر،نمائندگان)ملتان شہر سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی کے بحران جاری ہے۔شہروں میں6گھنٹے اور دیہات میں8گھنٹے لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔جس سے تمام کٹیگریز کے صارفین بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔دھنوٹ سے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )نمائندہ خصوصیکے مطابق دھنوٹ اور گردو نواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامناہے،شہریوں نے حکام بالا سے دھنوٹ فیڈر پر شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جیٹھہ بھٹہسے نامہ نگار کے مطابق واپڈا میپکو سٹی اور سیکنڈ سب ڈویثرن میں میپکو اہلکاروں نے اپنے افسران کے حکم پر شہر کے مختلف مقامات سے ڈی ایں اتارکر صرف لائن لاسز پورے کرنے کیلئے کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی بندش معمول بنا لی ،بتایا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے میپکو اہلکار بجلی گریڈ سے چالو ہونے سے پانچ منٹ پہلے ڈی ایں اتار دیتے ہیں اور پھر بجلی کی آمد سے پانچ منٹ پہلے دوبارہ ڈی ایں لگا دی جاتی ہیں اسی طرح بجلی مسلسل 2گھنٹے بند ہو کی جاتی ہیں اور بعض او قات اسی طریقہ کار مسلسل 5سے 8گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے۔شہریوں محمد سہیل،محمد عامر،جہانزیب خان،محمد خالد ،خلیل احمد بھٹہ ودیگر نے چئیر مین میپکو ملتان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔چوٹی زیریں سے نامہ نگارکے مطابق چوٹی شہر میں 18گھنٹے سے زائد لوڈشیدنگ کا سلسلہ جار ی ۔چھوٹے دوکاندار جن میں درزی۔ہوٹل مالکان۔موبائل شاپ۔جوس کارنر شاپ ۔الیکڑیشن ۔مکینکس ۔فوٹو سٹیٹ کا کاروبار طویل لوڈشیدنگ سے ٹھپ ہو کر رہ گیا۔میپکو کی طرف سے لوڈشیدنگ کا شیڈول ہونے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔شہریوں جن میں نعیم چنگوانی۔جنرل کونسلر محمد فہیم چنگوانی ۔ سہیل اخترچنگوانی۔ دین محمد چنگوانی۔حافظ احسان ۔نجف علی ببر۔حبیب الرحمن چنگوانی ۔رجب علی ماچھی ودیگر نے حکومت سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...