زہریلی مٹھائی سے ہلاکتوں نے حکومتی گڈ گورننس کا پول کھول دیا ‘ عامر ڈوگر
ملتان (سٹی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہونے والی ہلاکتیں قابل افسوس ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے اشیاء خورد و نوش کی مناسب جانچ پڑتال (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
نہ ہونے کی وجہ سے 27 سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اور حکومت پنجاب خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے اور حکومت پنجاب کی نام نہاد گڈ گورننس کا پول کھل چکا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب انسانی صحت پر توجہ دینے کی بجائے سڑکیں بنانے میں مشغول ہے اور تمام تر پیسہ اپنے کمیشن کے چکر میں میٹرو اور اورنج ٹرین پر خرچ کیا جارہا ہے دوسری طرف دیکھا جائے تو لوگ اپنی زندگی بچانے کیلئے ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زہریلے اثرات کے تریاق کے حوالے سے محکمہ صحت کی صلاحیتیں صفر ہیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کا متاثرین اور ان کے ورثاء کے ساتھ رویہ بھی توہین آمیز ہے یہی وجہ ہے کہ آج متاثرین کے ورثاء سراپا احتجاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے کہ اس سانحہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب خصوصی دورہ کرتے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کے ساتھ ساتھ متاثرین کی صحت یابی ، دیکھ بھال کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھاتے لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب کو تخت لاہور کی فکر کھائے جارہی ہے