غیرملکیوں کو شہریت دینے سے سعودی معیشت مضبوط ہوگی،شہزادہ محمد بن سلمان

غیرملکیوں کو شہریت دینے سے سعودی معیشت مضبوط ہوگی،شہزادہ محمد بن سلمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (بیورورپورٹ) نائب ولی عہد و وزیر دفاع و سربراہ اقصادی و ترقیاتی کونسل شہزادہ محمد بن سلمان نے گرین کارڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہمارے یہاں غیر ملکی مسلم یا عرب کثیر تعدادمیں آباد ہیں۔ یہ لوگ طویل عرصے سے ملک میں رہ رہے ہیں، بعض تو سعودی آبادکار کی حیثیت حاصل کرچکے ہیں۔ یہ لوگ سعودی عرب کی کسی بھی اقتصادی آمدن پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ انکی ساری پونجی باہر چلی جاتی ہے جبکہ یہ لوگ اس پونجی کو اقتصاد کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ اگر ہم نے ان کو زندگی، سرمایہ کاری اور سرگرمی کے حوالے سے کچھ حقوق دئیے تو اس سے آمدنی کابڑا ذریعہ پیدا ہوگا۔ غیر ملکیوں کو شہریت کے حقوق کے حوالے سے سوال کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاکہ شہریت کے حقوق نہیں بلکہ اندرون ملک سرگرم زندگی گزارنے کے حقوق، یہ عمل ریاستی آمدنی کا بڑا ذریعہ بنے گا۔ اس سے سعودی معیشت مضبوط ہوگی، اس سوال پر یہ کام کب تک متوقع ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے جواب دیا کہ آئندہ پانچ برس کے دوران ایسا ہوگا۔
شہزادہ محمد بن سلمان

مزید :

صفحہ آخر -