سعودی عرب، غیر ملکی کارکنوں کو لوٹنے والے تین شہری گرفتار
جدہ (بیورورپورٹ) پولیس کے معاون ترجمان یزید النوس نے بتایا کہ پولیس نے ہتھیار دکھا کر غیر ملکی کارکنان کو لوٹنے والے تین سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ یہ لوگ واردات کرکے فرار ہوجاتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مسروقہ قومی شناختی کارڈ دیگر اشیاء برآمد ہوئیں،پولیس نے 70 دکانوں میں چوری کرنے والے 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔ یہ دس گاڑیاں بھی چوری کرچکے تھے۔ مسروقہ گاڑیاں، وارداتوں میں استعمال ہورہی تھیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ویڈیو کلپس کی بنیاد پر چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ان کے قبضے سے مسروقہ اشیاء بھی برآمد ہوئیں۔
سعودی گرفتار