پاناما لیکس پر نواز شریف کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی ، گیلانی

پاناما لیکس پر نواز شریف کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی ، ...

ملتان (این این آئی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاناما لیکس پر نواز شریف کو قوم سے خطاب کی نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت تھی۔جنرل راحیل شریف نے اچھے اقدام کیے ہیں،پاناما لیکس بھی ایک اہم مسئلہ ہے جس کی انکوائری ہونی چاہیے ۔ملتان ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میاں نواز شریف کے مشیر انہیں درست مشورے نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو تمام کیسز بھی کھل جاتے اور استعفیٰ بھی لے لیا جاتا ٗ اپوزیشن جماعتون میں اتحاد ہوتا تو وہ اپنے مطالبات منوالیتیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چھوٹو گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن اور چھوٹو کی زندہ گرفتاری پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تاہم ہوسکتا ہے چھوٹو بھی دوسرا عزیر بلوچ ثابت ہو۔ لیہ میں زہریلی مٹھائی سے ہونے والی ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا سانحہ لاہور میں ہوتا تو پورے ملک میں ہلچل مچ جاتی لیکن یہاں اس کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

گیلانی

مزید : صفحہ آخر