سینیٹ کی سفارشات پر عملدرآمد سے اداروں میں کرپشن ختم ہوسکتی ہے، رضا ربانی

سینیٹ کی سفارشات پر عملدرآمد سے اداروں میں کرپشن ختم ہوسکتی ہے، رضا ربانی

لاہور( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اداروں میں احتساب کا اعلان خوش آئند ہے، ایک ہی جگہ سب اداروں کے احتساب کا عمل ہو جس کے لئے اینٹی کرپشن کا واحد ادارہ قائم کیا جائے۔ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے لئے احتساب نئی بات نہیں، یہ کام 1947 سے ہورہا ہے، جوڈیشل کمیشن پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، سینیٹ کی سفارشات پر عملدرآمد سے اداروں میں کرپشن ختم ہوسکتی ہے، جس کے لئے ستمبر 2015 کو سینیٹ کی سفارشات حکومت کو بھجوادی تھیں لیکن ان پر عمل نہیں ہوا، رضا ربانی نے کہا کہ کرپشن کے خاتمہ میں واحد رکاوٹ موجودہ سسٹم ہے، آئین سے انحراف کی کوشش کی گئی تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے، نیب آرڈیننس اور ایف آئی اے ایکٹ پر نظر ثانی کی جائے، اینٹی کرپشن کا واحد ادارہ قائم ہونا چاہیے، احتساب کا ایک باقاعدہ نظام ہونا چاہیے، کسی کو مقدس گائے نہیں سمجھنا چاہیے، ایک ہی جگہ سب اداروں کے احتساب کا عمل ہو، چیئرمین سینیٹ کا ماننا تھا کہ کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو تحفظ ملنا چاہیے، انفارمیشن ایکٹ کو زیادہ موثر بنایا جائے تاکہ عوام اور میڈیا کی ہر جگہ تک رسائی ہو، موجودہ حالات میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔

رضا ربانی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...