پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کیلئے پروازوں میں اضافہ کردیا

پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کیلئے پروازوں میں اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور منافع بخش روٹس کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے فیصل آباد سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں چلا رہی ہے جن میں سے دو جدہ اور ایک مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوتی ہے۔ جدہ کیلئے پروازیں جمعہ اور منگل جبکہ فیصل آباد سے مدینہ کیلئے بھی ہفتہ وار پرواز منگل کے روز روانہ ہوتی ہے۔ ان پروازوں کے آغاز سے سعودی عرب میں مقیم فیصل آباد اور گرد و نواح کے لوگوں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔ جدہ روانہ ہونے والی پرواز کو فیصل آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر قیصر اقبال، سٹیشن منیجر اشفاق اعوان اور سینئر افسران نے مسافروں اور عملہ کے ارکان کو ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں پھول پیش کئے۔

مزید :

صفحہ آخر -