پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سالگرہ کے موقع پر تقریب

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی سالگرہ کے موقع پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ضلع اسلام آباد کی طرف سے شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فریال تالپور کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سابق رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے فلسفے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے عوام کے لئے سیاست کی اور عوام کے لئے اپنی جان کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی طاقت کا سرچشمہ صرف اور صرف عوام کو مانتی ہے۔ جو لوگ پردہ نشین ایمپائر کی انگلی کے اشارے پر سیاست کرتے ہیں عوام انہیں اپنے ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔ نرگس فیض ملک نے کہا کہ الزامات کی سیاست کرنے والے آج خود اپنی ہی سیاست کے شکار ہو رہے ہیں۔ تقریب میں زبیدہ راؤ، پکھراج، حسینہ کبیر، بشریٰ، صفیہ، شاہین، گلزاری بیگم، حسیبہ خاتون، اختر بی بی، شبانہ، خدیجہ، مہوش، حنا ذاکر، ثریا پٹھان، شمائلہ، منی بیگم، پروین اور بشیراں سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مسز فریال تالپور کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

مزید :

صفحہ آخر -