گڈ گورننس بہتر بنانااولین ترجیحات میں شامل ہے،چیف اکانومسٹ پنجاب

گڈ گورننس بہتر بنانااولین ترجیحات میں شامل ہے،چیف اکانومسٹ پنجاب

لاہور(کامرس رپورٹر)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ حکومت پنجاب کے چیف اکانومسٹ ڈاکٹر امان اللہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس میں بہتری لانا اور اس کو صیحح معنوں میں قائم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ گڈ گورننس کے فروغ کے ضمن میں حکومت پنجاب نچلی سطح کے سرکاری ملازمین ’’سٹریٹ لیول بیوروکریٹس‘‘ گریڈ 5 تا 16 کیلئے بھرتی پالیسی، ٹریننگ اور ان کے کیرئیر میں آگے ترقی اور ان کی کارکردگی کو حوصلہ افزا بنانے کیلئے باقاعدہ طور پر جامعہ پلان مرتب کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ پی اینڈ ڈی اور سنٹر برائے پبلک پالیسی اینڈ گورننس فارمین کرسچین کالج یونیورسٹی کے باہمی اشتراک کے ساتھ منعقدہ پنجاب میں صوبائی سول سروس کے نظام میں بہتری کے حوالے سے ’’گورننس کی بہتری‘‘ کے موضوع پر ایکشن رپورٹ کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای پی اینڈ ڈی ڈاکٹر سجاد مبین، ایڈیشنل سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر شاہد عادل، ڈپٹی سیکرٹری پی اینڈ ڈی ملک اویس، ڈائریکٹر پنجاب اکنامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ممتاز انور، ڈائریکٹر سنٹر برائے پبلک پالیسی اینڈ گورننس ایف سی کالج یونیورسٹی ڈاکٹر سعید شفقت ، سینئر ریسرچ فیلو رحیم الحق، مس نائمہ حسن ریسرچ فیلو (سی پی پی جی) کے علاوہ صوبائی محکمہ جات کے سینئر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔

چیف اکانومسٹ پنجاب

مزید : صفحہ آخر