شمالی چھاؤنی نا معلوم فراد نے لیڈی وارڈن کو اغوا کر لیا ،پولیس نے سسرالیوں کو حراست میں لے لیا

شمالی چھاؤنی نا معلوم فراد نے لیڈی وارڈن کو اغوا کر لیا ،پولیس نے سسرالیوں ...
 شمالی چھاؤنی نا معلوم فراد نے لیڈی وارڈن کو اغوا کر لیا ،پولیس نے سسرالیوں کو حراست میں لے لیا

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شمالی چھا ؤ نی کے علاقہ میں لیڈ ی وارڈ ن کو نا معلوم افرا د نے اغواکر کیا ۔ پو لیس نے مقد مہ نمبر 578\16در ج کر کے خا تون کے سسرالیو ں کوحرا ست میں لے لیا ہے ۔متا ثر ہ خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ سسرا ل والوں نے اسے اغواء کیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق دار وغہ و الہ کی ر ہا ئشی 30سا لہ دو بچو ں کی ما ں افرا ء سعید ٹر یفک پو لیس میں لیڈ ی وارڈ ن ہے ۔ پو لیس کے مطا بق افرا ء ایک روز قبل شما لی چھا ؤنی کے علاقہ میں ڈ یو ٹی پر آ ئی اور پرا سرا ر طو ر پر لا پتہ ہو گئی۔ را ت گئے گھر نہ پہنچی تو اسکی بہن نے اسکے مو بائل پر فو ن کیا لیکن فو ن بند تھا جس پر اسکے سیکٹر انچا ر ج سے را بطہ کیا تو اس کا کہنا تھا کہ افرا ء اپنی ڈ یو ٹی ختم کر کے گھر جا چکی ہے ۔ بہن نے پو لیس کو اطلا ع دی جس نے اغوا کا نا معلوم افرا د کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ اس حوالے سے انچا ر ج انویسٹی گیشن ثقلین کا کہنا تھا کہ افرا ء کی بہن نے بتا یاہے کہ اسکی بہن کو چند ما ہ قبل شوہر نے طلا ق دی تھی جس پر اس کا سسرا ل والو ں کے سا تھ پر اپر ٹی کا تنا زع چل رہا تھا،اس رنجش پر افرا ء کے دیو ر اکر م اور ساتھیو ں نے اسے غوا کیا ہے۔پو لیس نے د یو ر سمیت 2افرا د کو حرا ست میں لے لیا ہے ۔ دوسری جا نب افرا ء کے سسرا لیو ں کا کہنا ہے کہ انہیں پھنسا نے کیلئے ڈرامہ رچا یا گیا ہے افرا ء خو د ہی منظر عا م سے غا ئب ہو گئی ہے۔پو لیس اس حو الے سے بھی مختلف پہلو ؤ ں پر تفتیش کر رہی ہے۔

مزید : علاقائی