ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق ،دوسراشدید زخمی
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) فیکٹری ایریا کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شاہد اور امین موٹرسائیکل پر سوارہو کر فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ سے گزر رہے تھے کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں شاہد موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی امین شدید زخمی ہو گیا ۔ ٹریکٹر ڈرائیور ٹرالی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلا ع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانہ میں منتقل کر کے زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر د یا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔