ہنجر وال پولیس نے قا سم عر ف با ؤ ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہنجر وال پولیس نے قا سم عر ف با ؤ ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا

لا ہور(کرائم رپورٹر)ہنجر وال پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث قا سم عر ف با ؤ ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی،02موٹر سائیکلیں،2لیپ ٹا پ،6مو با ئل فو نز ،3پسٹلز اوردرجنو ں گولیاں برآمد کرلیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ۔ ڈی ایس پی عمر ان کر امت بخا ری نے ایس ایچ اوہنجر وال ملک راحیل امجد اوردیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور اس خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پرپولیس کی اسپیشل ریڈنگ پارٹی نے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث قا سم عر ف با ؤ ڈکیت گینگ کے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں قا سم عر ف با ؤ ،راشد عر ف راشو چو ڑ ی گھر شامل ہیں ۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان سے 15مقدمات ٹریس ہوئے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ ہائے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید برآمدگی اور انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...