عجوہ کیٹرنگ عازمین حج کو تازہ اور سستا کھانا فراہم کرے گا ، اصغر نوید

عجوہ کیٹرنگ عازمین حج کو تازہ اور سستا کھانا فراہم کرے گا ، اصغر نوید

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم،تصاویر:ایوب بشیر)عجوہ کیٹرنگ حج2016ء میں پاکستان سے پرائیویٹ سکیم میں جانے والے عازمین حج کو عزیزہ ،مکہ،مدینہ ہوٹلز میں تازہ اور سستا کھانا فراہم کرے گا ،حج2016ء میں حاجیوں کو فیروزن نہیں تازہ بکرے کا گوشت ملے گا 25سال سے سعودیہ میں اپنے کیٹل فارم سے قربانی کے جانوروں کی فراہمی کر رہے ہیں حجاج کرام کو ان کی پسند کے مطابق تین وقت کا کھانا ،بوفے لگا کر فراہم کریں گے ،24گھنٹے چائے اور کولڈ ڈرنکس دیں گے ہمارا پیکج سب سے سستا اور معیاری ہو گا سعودی عجوہ کیٹرنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو محمد اصغر نوید کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو، انہوں نے کہا کھانا دینے والی کمپنیاں تو بہت ہیں مگر ہماری انفرادیت یہ ہے کہ وہ اپنے فارموں سے تازہ جانور لاتے ہیں اور تازہ مٹن فراہم کرتے ہیں ملک بھر کے درجنوں حج آرگنائزرسالہا سال سے ہم سے قربانی کے جانور لیتے ہیں ہمارے میلوں پھیلے فارم ہاوس ہیں حاجی خود جانور لے سکتا ہے عجوہ گروپ نے پاکستان کے حج آرگنائزر کو کھانا دینے کے لیے سعودیہ سے کمپنی منظور کروائی ہے حج آرگنائزر کی ڈیمانڈ پرکھانا دیں گے بوفے مانگے گابوفے لگا کر دیں گے پیکٹ مانگے گا پیکٹ دیں گے ڈبل ڈش ،ٹرپل ڈش،ایگزیکٹو بوفے سب دیں گے ۔عزیزہ۔خالدیہ،بھتہ قریش ،مکہ،مدینہ کے ہوٹلز میں بر وقت کھانے کی فراہمی کے لیے بڑے بڑے کچن بنائے گئے ہیں ،ٹرانسپورٹ کا وسیع انتظام ہو گا کسی کو شکایت نہیں ہو گی ۔

مزید : صفحہ آخر