نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پچھلی تاریخوں میں رجسٹریشن کرنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹر معطل، افسران ملوث ہیں، ذرائع کا دعویٰ

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی پچھلی تاریخوں میں رجسٹریشن کرنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹر ...

لاہور(ارشد محمود گھمن ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مو ٹر ر جسٹر یشن اتھا رٹی لا ہور فر ید کو ٹ ہاؤس میں کرو ڑو ں روپے ما لیت کی نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کو پچھلی تاریخوں میں ر جسٹر ڈ کر نے میں ڈائریکٹر ، ای ٹی اواور ما تحت عملہ کا مبینہ طو ر پر ملو ث پا ئے جا نے کا ا مکا ن ،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مو ٹر ر جسٹر یشن اتھا رٹی نے ڈیٹا انٹری آپریٹر زاہد حسین کو معطل کرکے مبینہ طو ر پر ذمہ دا ر افسروں کو بچا لیا گیا ۔صو با ئی محتسب اعلی نے ملو ث عملہ کے خلا ف انکوائر ی شروع کر نے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل نے ریجن سی موٹر برانچ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں پچھلی تاریخوں میں رجسٹرڈ کرنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹر زاہد حسین کو معطل کر دیا تھا ۔ ذرا ئع کے مطا بق ڈائر یکٹر اور ای اٹی او سمیت عملہ ملو ث تھا جسے بچا نے کیلئے مبینہ طو ر پراکرم اشر ف گو ند ل نے سارا ملبہ ڈ یٹا انٹر ی آپر یٹر پر ڈا لتے ہو ئے ذمہ دا ر افسرا ن کو بچا نے کی خا طر معطل کر کے کا رروا ئی کا ر خ تبد یل کردیا ہے تا کہ بڑ ے بڑے نا ن کسٹم پیڈ گا ڑیا ں ر کھنے والے سر ما یہ دا ر وں کہ نا م سامنے نہ آسکیں جن سے مبینہ طو ر پر لا کھو ں رو پے ر شوت وصو ل کر کے پچھلی تا ریخوں میں گا ڑیو ں کی ر جسٹر یشن کی گئی تھی ۔ ذرا ئع کے مطا بق آپر یٹر زا ہد حسین کونشانہ بنا کر اعلی حکام کی انکھوں میں د ھو ل جھو نک دی گئی تا کہ ر یکا رڈ کی جا نچ پڑتا ل سے بڑ ے بڑے افسرا ن کے نا م سامنے نہ آسکیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق محتسب اعلی پنجا ب نے واقعہ کا نو ٹس لیتے ہو ئے مکمل طو ر پر انکو ائر ی شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر