نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کا تنازع ،4 افراد کو شدید زخمی کر دیاگیا

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کا تنازع ،4 افراد کو شدید زخمی کر دیاگیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ہنجروال کے علاقے میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن کے تنازع پر مخالف گروپ نے حملہ کر کے 4افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ ہنجروال کے علاقے میں واقع نجی سوسا ئٹی کے الیکشن کے دوران دو گروپوں کی آپس میں تلخ کلامی ہو گئی ۔الیکشن ختم ہونے کے بعد بشیر حسین بیگ کو سوسائٹی کا صدر منتخب کر لیا گیا تو دوسرے گروپ میں شامل بابر ، امان پرویزاور شوکت شکیل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جیتنے والے گروپ کے حا میوں پر دھاوا بول دیا اور بشیرحسین بیگ ، محمد نواز ، میاں عارف اور جمال کلیم کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں چاروں افراد شدید زخمی ہو گئے ،انہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق بابر ، امان پرویز ، شوکت شکیل سمیت 21افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...