سرکاری ملازمین کے اپنے مطالبات کے حق میں ملک بھر میں احتجاجی مطاہرے

سرکاری ملازمین کے اپنے مطالبات کے حق میں ملک بھر میں احتجاجی مطاہرے

لاہور(خبرنگار) سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور سمیت تمام صوبوں اور ملک بشمول آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اضلاع اور شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے صوبائی صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ محمد اسلم خان سنٹرل صدر ایپکا (پاکستا ن) کی ہدایت وفاقی حکومت کا ملازم دشمن رویہ جس میں سرکاری ملازمین کے مطالبات کو منظور نہ کرنے کے خلاف آج مورخہ 26 اپریل 2016 ء کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اسی سلسلہ میں گزشت رووز ملک بھر بشمول آزاد جموں و کشمیر اور پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں ڈی سی او آفسز کے باہر حکومت کے اس رویہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جبکہ لاہور میں لوکل گورنمنٹ کمپلیکس سے سول سیکرٹریٹ لاہور تک احتجاجی ریلی زیر قیادت صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری، لالہ محمد اسلم صدر ایپکا لاہور ڈویژن، سینئر نائب صدور لاہور ڈویژن ، رانا افتخار، رانا محمد اشرف، تنویر اکرام بٹ، ، ابو ہریرہ جنرل سیکرٹری ،یاسر ایوب پریس سیکرٹری لاہور ڈویژن ، رانا محمد اشرف صدر اے جی آفس پنجاب،ذوالفقار بھٹی صدر سوائل فرٹیلٹی ایگر کلچر ، ملک فیصل اینٹی کرپشن، مجاہد میر صدر ایپکا چلڈرن لائبریری کمپلیکسِ ، میاں ریاض سپیشل ایجوکیشن، وسیم احمد محکمہ تخفظ ماحولیات، میاں محسن لوکل گورنمنٹ، ملک اختر حسین صدرلاہور چڑیا گھر ، حاجی زاہد صدر ڈی جی سوشل ویلفیر، وسیم یوسف صدرڈی ایس ڈی، جمیل احمد صدر سوشل ویلفیر ٹاؤن ہال،خوشنود حید ر صدر جناح باغ، نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔ جس میں لاہور ڈویژن کے تمام محکمہ جات کے ہزاروں ملازمین شریک ہوئے۔اُنھوں نے پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ایپکا کے مطالبات اور نعرے درج تھے اور شدید گرمی و دھوپ میں شدید احتجاج کیا گیا۔جس کی وجہ سے سول سیکرٹریٹ کے باہر ٹریفک گھنٹوں جام رہی اور سیکرٹریٹ کے اند ر حکومتی مشینری کا کام مکمل طور پر بند رہا۔ اس موقع پرملازمین سے خطاب کے دوران حاجی محمد ارشاد چوہدری،صوبائی صدر ایپکا پنجاب نے کہا کہ حکومت ایپکا کے مطالبات پر مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد یاد دھانیوں کے باوجود ایپکا کے مطالبات تسلیم نہیں کر رہی ۔ انھوں نے وزیر خادم پنجاب سے اپیل کی کہ وہ ایپکا کے جائز مطالبات جن میں ۔ اپ گریڈیشن سے محروم گریڈ 1 تا 16 تک کے تمام ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈرز کے ملازمین سٹینو گرافرز،اکاو نٹنٹ، سٹسٹیکل اسسٹنٹ، کمپویٹر آپریٹر، سول انجینر،ڈرافٹسمیں،سپروائزر، ڈرائیورز، نائب قاصد و دیگر کو بھی خادم پنجاب فوری طور پر کلیریکل سٹاف کی طرز پر اپ گریڈ یشن دی جائے ۔ محکمہ زکوۃ کے ملازمین و دیگر کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنا، دیگر صوبوں اورپنجاب حکومت کے درمیان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پائے جانے والے سال2013 ء میں 5% اور 2015ء میں 2.5% (کل(7.5% بلا جواز فرق کو فی الفور ختم کرکے تنخواہوں میں یکساں اضافہ کیا جائے، کو فوری طور پر منظور کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔وگرنہ یکم مئی 2016 ء (مزدور ڈے) بروز اتوار کو صبح 10.00 بجے اسمبلی ہال چوک پر حکومت کی وعدہ خلافیوں کے خلاف ایپکا کے پلیٹ فارم سے بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور دھرنا دیا جائے گا جس میں صوبہ بھر کے ہزاروں ملازمین شرکت کریں گے جو کہ مطالبا ت کی منظوری تک جاری رہے گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...