ہیکرز نے لاہور پولیس کے مین کنٹرول روم کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کرد یا

ہیکرز نے لاہور پولیس کے مین کنٹرول روم کے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کرد یا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لاہور پولیس کے مین کنٹرول روم کے کمپیوٹر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کرد یا۔تفصیلا ت کے مطا بق ہیکرز نے ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حید ر اشرف کے دفتر کے کنٹرول روم تک رسائی حاصل کرنے کیلئے کمپیوٹر سسٹم پر حملہ کیا۔ ہیکر ز نے لاہور پولیس کے مین کنٹرول روم میں نصب کمپیوٹر سسٹم کو بھی ہیک کرنے کی کوشش کی۔ واقعہ کے بعد پولیس حکام نے ایف آئی اے حکام سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملزما ن تک رسائی حاصل کر کے گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

مزید : علاقائی