پنجاب، 576ٹریفک حادثات میں 3فراد جاں بحق، 459شدید زخمی

پنجاب، 576ٹریفک حادثات میں 3فراد جاں بحق، 459شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز576ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں459افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جبکہ189افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران3فراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 250 ڈرائیور،20 کم عمر ڈرائیور، 284 مسافر اور117پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ128ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت136 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد57حادثات میں69متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان30 حادثات میں30متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل651متاثرین میں 536مرد اور115خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں474موٹر سائیکلز،86آٹو رکشے،61موٹر کاریں، 34مسافر بسیں،17ٹرک اور59دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -