صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور(اپنے کرا ئم ر پورٹر سے )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا - تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جمیل اور اس کی فیملی سے 15لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لیے، ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سلیم اور اس کی فیملی سے 10لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات لوٹ لیے، سبزہ زار این بلاک میں صغیر احمد کے گھر سے چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 65ہزارکی نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے جبکہ چوہنگ میں حسان کے گھر سے چور 6لاکھ،ڈیفنس اے میں ملک فیصل کے گھر سے 28لاکھ،چوہنگ میں جمشید کے گھر سے 28لاکھ،مغل پو رہ میں زبیدہ کے گھر سے 12لاکھ اور فیصل ٹاؤن میں سعید کے گھر سے 11لاکھ کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ غالب مارکیٹ سے ڈاکوؤں نے امجد علی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی، موبائل فون چھین لیا، ملت پارک میں انتخاب سے اڑھائی لاکھ،گجر پورہ میں سجاد اور اسکی فیملی سے دولاکھ،اقبال ٹاؤن میں احمد سے 41ہزار،باٹاپور میں واجد سے 10ہزاراور ہربنس پو رہ مین فیاض سے 6ہزار کی نقدی زیورات لوٹ لئے گئے جبکہ مغل پو رہ میں عرفان کی گاڑی اور شاہدرہ میں بشارت،گجر پو رہ مین وقار،ٹاؤن شپ میں لیاقت،نواب ٹاؤن میں ذیشان،چوہنگ میں زین،جنوبی چھاؤنی میں خالد،فیکٹریایریا میں عاصم ،شمالی چھاؤنی میں نثار،اور غالب مارکیٹ میں شہباز کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...