ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے ہفتہ شعور بیداری کا آغاز کردیا گیا

ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے ہفتہ شعور بیداری کا آغاز کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کی معاونت سے شہر بھر میں غیر نمونہ ،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں ،ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور لوگوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے ہفتہ شعور بیداری کا آغاز کردیا گیا۔ الحمرا چوک مال روڈ پرلگائے گئے کیمپ میں نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،پولیس افسران ،صحافیوں اورشہریوں کی کثیر تعدادموجود تھی ۔ کیمپ میں چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے مہم کا آغاز کیااور شہریوں کو ٹریفک آگاہی لیکچر بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی۔

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ہمیں دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کیلئے ون ویلنگ کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنا ہوگی ۔

مزید :

علاقائی -