تحقیقاتی کمیشن صرف نواز شریف کا نہیں سب کا احتساب کرے: سعد رفیق

تحقیقاتی کمیشن صرف نواز شریف کا نہیں سب کا احتساب کرے: سعد رفیق

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن صرف نواز شریف کا نہیں بلکہ سب کا احتساب کرے ۔ عمران خان کی سیاست اور سب کچھ بے نامی ہے پاکستانی جمہوریت میں جتنی طاقت تھی اتنی دیر پرویز مشرف کو باہر جانے سے روکے رکھا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ احتساب کے لئے جو کمیشن بنایا گیا وہ صرف نواز شریف کا احتساب نہ کریں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہئے کمیشن عمران خان اور اس کے ساتھیوں اور چودھری برادران کا بھی احتساب کرے عمران خان کا رائیونڈ جانے کا اعلان صرف خواب ہو گا ہم عمران خان کی دھمکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں مال روڈ پر جلسہ کرنے کی بجائے عمران خان مینار پاکستان پر کریں اور لاہوریوں پر رحم کریں روز روز کی ڈرامہ بازی سے شہری تنگ آ چکے ہیں عمران خان کی سیاست سب کچھ بے نامی ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان سن لیں اب نہ ہم ان کی گالیاں سنیں گے اور نہ دھمکیاں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی جمہوریت میں جتنی طاقت تھی اتنی دیر پرویز مشرف کو باہر جانے سے روکے رکھا۔ پرویز مشرف کے باہر جانے میں صرف نون لیگ نہیں سب ہی ذمہ دار ہیں ہم پرویز مشرف سے نہیں ڈرتے بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ دھرنوں کے ڈرامے بازی سے جمہوریت زیادہ متاثر نہ ہو جو لوگ یہی کہتے رہے کہ مشرف کے جانے سے سکون آتا ہے تو اب ان کا جانا ہی بہتر تھا ۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...