پنجاب کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،7سیکرٹری ،5ڈی سی او اور ایک کمشنر تبدیل

پنجاب کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،7سیکرٹری ،5ڈی سی او اور ایک کمشنر تبدیل

لاہور(خبر نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کر دی۔7سیکرٹریز، 5ڈی سی اوز اور ایک کمشنر تبدیل کر دیا گیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ عاصم اقبال کو تبدیل کر کے سیکرٹری انسانی حقوق تعینات کر دیا گیا۔ بشری امان کو سیکرٹری وویمن تعینات کر دیا گیا۔سہیل شہزاد کو سیکرٹری ہاؤسنگ تعینات کر دیا گیا۔ کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر)نسیم نواز کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڈ کو تبدیل کر کے کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔سیکرٹری زراعت شہر یار سلطان کو تبدیل کر کے سیکرٹری کوآپریٹو لگا دیا گیا ان کی جگہ کیپٹن (ر)محمد محمود کو سیکرٹری زراعت لگا دیا گیا۔سیکرٹری انڈسٹریز نبیل جاوید کو ڈی جی ایل ڈی تعینات کر دیا گیا۔عامر کریم کو ڈی سی او ملتان، رانا اکبر حیات کو ڈی سی او اٹک، عرفان سندھوکو ڈی سی او پاکپتن، کنزہ مرتضی کو ڈی سی او خوشاب اور سلمان غنی کو ڈی سی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول