کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کر کے ترقی کے سفر سے ہٹا نا چاہیے :نواز شریف

کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کر کے ترقی کے سفر سے ہٹا نا چاہیے :نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اراکین قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقات کے دورا ن کیا ، ملاقات کرنیوالوں میں بابر نواز خان ، سید محمد ثقلین بخاری ، ملک سلطان محمود ہنجرا شامل تھے ۔ ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا وزیراعظم نے اراکین کو ملک کی فلاح وبہبود کے لیئے دن رات وقف کرنے کی نصحیت کی ۔اراکین نے عوامی مسائل اور سیاسی معاملات کے بارے میں بھی وزیراعظم سے گفتگو کی وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اراکین قومی اسمبلی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اراکین قومی اسمبلی اپنی شب وروز عوام اور ملک کی فلاح وبہبود کے لئے وقف کریں پاکستان بہت جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا اور چین اور پاکستان کی اقتصادی راہداری منصوبے سے انشاء اللہ عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور یہ منصوبہ انقلاب کی سیڑھی کا زینہ بنے گا وزیراعظم نے ملاقاتوں میں اراکین قومی اسمبلی سے مزید کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اور کوشش کو توانائی اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز کریں کیونکہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا جبکہ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے کہا کہ عوام حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے بہت خوش اور مطمئن ہیں اور وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے بے حد پذیرائی ملی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -