وزیر اعظم استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں، راجہ پرویزاشرف

وزیر اعظم استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں، راجہ پرویزاشرف

لاہور (آن لائن) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم دوسروں پر اخراجات کی بجائے استعفیٰ دے کر خود کو احتساب کے لئے پیش کریں، پی آئی اے اور ریلوے بلند وبانگ دعوے کرنے والوں نے دولت لوٹ کر جمع کی اور دوسروں پر کیچڑ اچھالتے رہے وزیر اعظم پر الزامات کسی پاکستانی نے نہیں پانامہ لیکس نے لگائے ہیں منگل کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دو اور دو چار کرنے ہوں گے،ہم حساب لیں گے بھی اور حساب دینگے بھی ، حکومت نے کمیشن کے لئے اپنی مرضی کے ٹی او آرز مقرر کئے ہیں حکومت بتائے کہ انہوں نے تین سال میں کیا کیا ؟ ہم نے جمہوریت کے لئے کوڑے کھائے ہیں آپ نے عوام کا مینڈیٹ چرایا ہے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر الزامات کسی پاکستانی نے نہیں لگائے ہیں وزیر اعظم کا احتساب ہونا چاہئے انہوں نے مزید کہا کہ پنشنر میں دس فیصد اضافہ ہم نے کیا پیپلزپارٹی حساب دے گی اور لے گی بھی نندی پور ، اورنج ٹرین اور دانش سکول لیکس بھی آنے والی ہے آج کسانوں کو تباہ کر دیا ہے جس سے ساری فصل بھی تباہ ہو گئی ہے ۔

مزید : صفحہ اول