قرضہ معافی ،جہانگیرترین کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

قرضہ معافی ،جہانگیرترین کا عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سٹیٹ بنک کی طرف سے شائع ہونے والی خبروں اور منفی پراپیگنڈا کیخلاف عدالت سے رجوع کا اعلان کر دیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف منفی پراپیگڈا کیا جارہا ہے زندگی میں کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا، وزیر اعظم ہاوئس میڈیا سیل میرے بارے میں جعلی خبریں چلا رہا ہے اگر میں نے کوئی قرضہ معاف کرایا ہے تو میرے الیکشن نتائج کو کیوں چیلنج نہیں کیا گیا ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بنک اپنے 2013 کے خط کو معافی کے ساتھ واپس لے چکا ہے تو پھر آج کیوں مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں اگر میں نے کوئی قرضہ معاف بھی کروایا ہے تو پھر میرے الیکشن کو چیلنج کرنا چاہئے تھا اسے کیوں چیلنج نہیں کیا گیا انہوں نے کہاکہ میں نے 2002 ، 2008 ، 2013 اور 2015 میں الیکشن لڑا لیکن کسی نے ان پر اعتراض نہیں کیا وزیر اعظم ہاؤس کا میڈیا سیل میرے خلاف بے بنیاد باتیں کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبروں سے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،جھوٹے پراپیگنڈے کیخلاف عدالت سے رجوع کروں گا اگر مخالفین کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔

مزید :

صفحہ اول -