جنرل راحیل شریف کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات

جنرل راحیل شریف کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اردن کو دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق اردن کے سرکاری دورے پر گئے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اردن کی شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اردرن کے شاہ عبداللہ دوئم نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس سے پہلے شاہ عبداللہ اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر میں اردن کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی مشقوں کا معائنہ بھی کیا اور سینیٹر میں دستیاب تربیتی معیار کی تعریف کی۔ انھوں نے مشقوں میں شریک فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو دہشت گردی کیخلاف آپریشنز کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

مزید : صفحہ اول