جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کر ...

راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن،اے پی پی) ممتاز کشمیری راہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے امان اللہ خان گزشتہ ایک سال سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں داخل تھے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین سلیم ہارون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امان اللہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نماز جنازہ آج راولپنڈی لیاقت باغ میں ادا کی جائے گی ۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی امان اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے لئے امان اللہ خان کی خدمات طویل عرصہ یاد رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...