گورنر سندھ نے پاس کئے گئے تین بلوں کی توثیق کردی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے صنعتوں اور کاروبار سے متعلق سندھ اسمبلی سے پاس کئے گئے تین بلوں کی توثیق کردی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظور کئے جانے والے ان بلوں کا مقصد صنعت ،کاروبار اور محنت کشوں سے متعلق قوانین کو مزید بہتر بنانا ہے جبکہ ان میں سےSindh Shops and Commercial Establishment Act محنت کشوں کے اوقات کار اور ان کی مزدوری سے متعلق قوانین کو مزید بہتر بنانے کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ Sindh Factory Act کا مقصد فیکٹری میں کام کرنے والے محنت کشوں سے متعلق قوانین کو مزید مو ئثر بنانا ہے جبکہ سندھ ٹرم آف ایمپلائمنٹ ایکٹ (Sindh Terms of Employment Act) صوبہ میں انڈسٹریل اور کمرشل ملازمین کی شرائط ملازمت کو ایک قاعدہ کے تحت یقینی بنائے گا۔