ڈاکٹرعاصم یواے ای سفارت خانے جانے کی اجازت

ڈاکٹرعاصم یواے ای سفارت خانے جانے کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور دفتر خارجہ جانے کی اجازت دے دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم حسین نے گزشتہ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے جانے کی درخواست جمع کرائی تھی ۔منگل کو درخواست کی سماعت کراچی کی احتساب عدالت میں ہوئی ۔دوران سماعت عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پر کتنے کیس بنائے گئے ہیں ۔کیا آپ نے دوسری عدالتوں سے جانے کی اجازت لی ہے ۔ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹرعاصم پر احتساب عدالت میں 2اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایک کیس زیر سماعت ہے ۔ڈاکٹر عاصم جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔صرف ایک عدالت سے اجازت کافی ہے ۔احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور دفتر خارجہ جانے کی اجازت دے دی ہے ۔نیب کے وکیل کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو اجازت ملنے کی مخالفت کی گئی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...