اپوزیشن تنقید برائے تنقید کر رہی ہے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی :وفاقی وزیر قانون

اپوزیشن تنقید برائے تنقید کر رہی ہے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی ...

اسلام آباد (آن لائن) پانامہ لیکس تحقیقات کمیشن کے ٹی او آرز پر حکومت ڈٹ گئی،وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تنقید برائے تنقید کررہی ہے ٹی او آرز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں زاہد حامد نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے خط لکھ دیا ہے اور اپوزیشن کے تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹی او آرز بنائے ہیں اپوزیشن اب نان ایشوز پر شور مچا رہی ہے تنقید برائے تنقید کررہی ہے ٹی او آرز یہی رہین گے کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...