وزیراعظم نے خراب موسم کے باعث دورہ مظفر آباد ملتوی کردیا

وزیراعظم نے خراب موسم کے باعث دورہ مظفر آباد ملتوی کردیا

اسلام آباد( اے این این )وزیراعظم میاں نوازشریف نے دورہ مظفر آباد ملتوی کردیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے خراب موسم کے باعث مظفر آباد کا دورہ ملتوی کردیا ، انہوں نے اپنے دورے کے دوران مظفر آباد کے نواحی علاقے ڈنہ سہوتر میں لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کیلئے جانا تھا ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف جلد لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد کا دورہ کریں گے ، اس حوالے سے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...