سندھ اسمبلی:کرکٹر فیصل اقبال نے اجلاس کی کارروائی دیکھی

سندھ اسمبلی:کرکٹر فیصل اقبال نے اجلاس کی کارروائی دیکھی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق رکن اور نوجوان کھلاڑی فیصل اقبال نے منگل کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی ۔ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رکن سید محمد راشد شاہ راشدی نے ایوان کی جانب سے ان کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ فیصل اقبال کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے سائیڈ لائن کر دیا گیا ہے کیونکہ ان کا ڈومیسائل سندھ کا ہے ۔ سندھیوں کے ساتھ ویسے ہی زیادتیاں کی جارہی ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ پنجاب کرکٹ بورڈ بنا ہوا ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول