اسلام آباد پولیس ،رینجرز ،حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،54مشتبہ افراد زیر حراست

اسلام آباد پولیس ،رینجرز ،حساس اداروں کا سرچ آپریشن ،54مشتبہ افراد زیر حراست

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س ادروں کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ بھارہ کہو کے علا قوں مدینہ ٹا ؤن ، میر ا بیگو ال ، اٹھا ل ،پی ٹی وی کا لو نی اور گردو نواح کے علاقوں میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن،3افغا نیو ں سمیت 54 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ و ایمو نیشن ، چرس ، مو با ئل فون اور شرا ب بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد سا جد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ بھا رہ کہو کے علا قہ مدینہ ٹا ؤن ، میر ا بیگو ال ، اٹھا ل ،پی ٹی وی کا لو نی اور گردو نواح میں گر ینڈ اور ٹا ر گٹیڈسر چ آ پر یشن کیا ۔ اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی سٹی زون رضو ان عمر گو ند ل ، سٹی زون کے سب ڈویثرنل پویس افسران اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ3افغا نیو ں سمیت 54 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔ملزمان کے قبضہ سے بھا ری تعداد میں اسلحہ و ایمو نیشن ، چرس ، مو با ئل فون اور شرا ب بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے۔ جن میں پیشپش رائفل 02عدد معہ 50روند ، 12بو ر گن 19عدد معہ 108روند ،ایس ایم جی گن 05عدد معہ 1512روند ، 222گن ایک عدد،9MMپسٹل 03عددمعہ 50روند ، 44بور گن ایک عدد معہ 31روند ، 22بو ر رائفل ایک عدد معہ 300روند ، 7MMرائفل 02عدد معہ 19روند ، پسٹل 30بور 18عدد معہ 200روند ، خنجر 10عدد،ریوالور 32بور ایک عدد معہ18عدد روند ، پسٹل 45بور ایک عدد ، شراب 02بو تلیں اور 1250گر ام چرس ، پا ؤ ڈر، مو با ئل فون 38عدد بر آکر لیے۔ ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...