بس جلانے والے 60افراد کیخلاف بی زیڈ تھانہ میں مقدمہ درج، طالب علم کی ہلاکت افسوسناک ہے ، ایس پی گلگشت

بس جلانے والے 60افراد کیخلاف بی زیڈ تھانہ میں مقدمہ درج، طالب علم کی ہلاکت ...

ملتان(کرائم رپورٹر) ایس پی گلگشت علی مردان نے "پاکستان "سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بوسن روڈ پر یونیورسٹی کی بس کی ٹکر سے نواجوان کی ہلاکت افسوسناک ہے،حادثات سے بچاو کے لیے وہ گلگشت ڈویژن میں سٹی ٹریفک پولیس کے تعاون سے ڈرائیور ز کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے کی استدعاکریں گے،جبکہ ٹریفک وارڈنز کے ساتھ پولیس کنسٹیبل تعینات کیے جائیں گے تاکہ ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے،دوسری جانب بس کو آگ لگانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ اس بارے ان کاکہنا تھا کہ بس کو آگ لگانے والوں میں اللہ رکھا،غضنفر ،سجاد خان،کامران شہزاد سمیت60افراد کے خلاف بی زیڈ تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول