کسان کنونشن ملک میں کاشتکاری کو سائنسی بنیادوں پر فروغ میں معاون ثابت ہو گی :اقبال ظفر جھگڑا

کسان کنونشن ملک میں کاشتکاری کو سائنسی بنیادوں پر فروغ میں معاون ثابت ہو گی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ کسان کنونشن ملک میں کاشتکاری کوسائنسی بنیادوں پر فروغ میں معاون ثابت ہوگی،ذراعت میں خودکفالت کے حصول کیلئے ہمیں جدیدسائنسی طریقے اپناناہونگے۔انہوں نے کہاکہ کسان کنونشن کے انعقادسے جدیدسائنسی طریقوں کے بارے میں کسانوں میںآگاہی پیداہوگی اورہم فی ایکڑپیداوارکومطلوبہ ہدف تک بڑھانے کے قابل ہوجائینگے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی ونیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقدہ تین روزہ ساتواں کسان کنونشن کے افتتاح کے بعدشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل PARDنگہت مہروز، ڈائریکٹرجنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاورکیپٹن(ر)عبدالمجیدنیازی،ڈپٹی ڈائریکٹرPIDشبیداللہ وزیر اورملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان،کشمیر اور قبائلی علاقہ جات سے آئے کسان بھی موجودتھے۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل پاکستان اکیڈمی برائے دیہی ترقی ونیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ نگہت مہروزنے کہاکہ رسمی طریقہ تربیت کے ساتھ ساتھ کسان کنونشن میں کسانوں کوترویج وسہولت مہیاکرنے کیلئے مختلف ذرعی شعبہ جات جیسے نیفا،پیرسباق،لائیوسٹاک وڈیری ڈیویلپمنٹ،ذرعی ترقیاتی بینک وغیرہ کے ماہرین وکسانوں سے براہ راست مشاورت وگفتگوبھی کیاجائیگا۔گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑانے کہاکہ ذراعت کاحصہ قومی پیداوار میں21فیصدہے اورکل آبادی کے تقریباً45فیصد لوگ ذراعت سے وابستہ ہیں جس سے صاف ظاہرہے کہ ذراعت ہماری معاشی اورسماجی سرگرمیوں کامحورہے لیکن بدقسمتی سے فی ایکڑ پیداوارمیں ہم دنیاکے اکثرممالک سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں جسکی بنیادی وجہ روایتی طریقوں کااستعمال ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ذراعت میں مطلوبہ اہداف کے مطابق بڑھنے کیلئے جدید سائنسی طریقوں کواپناناہوں گے۔آخرمیں گورنرخیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑانے اکیڈمی کیمپس میں پودالگایا ورمختلف سٹالزکامعائنہ کیاجوسرکاری اورنجی سماجی اداروں کی طرف سے لگائے گئے تھے۔