ٹھوس اور عملی اقدامات سے غریب عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا :عنایت اللہ

ٹھوس اور عملی اقدامات سے غریب عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا :عنایت اللہ

پشاور(پاکستان نیوز)خیبرپختونخواکے سینئر صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے عملی اقدمات اٹھارہی ہے جس سے غریب عوام کی محرومیوں کاازالہ ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ پہلی دفعہ کسی منتخب حکومت نے بلدیاتی انتخابات منعقدکرائے اوراخیتارات نچلی سطح پر منتقل کیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاورمیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ قومی وسائل حکومت کے پاس عوام کی ایک امانت ہیں جس میں کرپشن کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا اورعوام بھی صوبے کی پسماندگی دورکرنے میں بھرپور تعاون جاری رکھیں گیں ۔انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کادور گزرچکاہے ۔عنایت اللہ نے کہاکہ حکومت نے صحت ،تعلیم ،بلدیات ،زراعت وجنگلات اوردیگر سماجی شعبوں میں مفاد عامہ کی خاطر کئی اصلاحات متعارف کرائیں۔جس سے صوبے میں پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اختیارات اورفنڈز کو عوام میں تقسیم کرنے سے ہی جمہوری نظام میں مضبوطی آئے گی اورادارے بھی ترقی کریں گے ۔جس سے لوگوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...